اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان سے چین کے اہم سرمایہ کاروںکی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چائنامیٹالرجیکل گروپ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹیل انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شیخ رشید بھی موجود تھے جبکہ مشیرتجارت، مشیر توانائی، چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی موجود تھے، میٹالرجیکل گروپ چین کا سب سے بڑا تعمیراتی گروپ ہے، گروپ لوہے اور اسٹیل انڈسٹری میں کام کرنے والا چین کا پہلا گروپ بھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ اورینٹ ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین آف بورڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اورینٹ ہولڈنگز گروپ چین کا بڑا انویسٹمنٹ گروپ ہے، گروپ انفراسٹرکچر، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ اور کیمیکل فائیبر کے شعبوں میں بزنس کر رہا ہے۔