اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,689FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن دنیا کے امیر ترین اسٹار بن گئے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن تاریخ کے مہنگے ترین گلوکاروں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے خود کو ہی 17 اعشاریہ 1 ملین کا معاوضہ ادا کیا کیونکہ ان کی ایک کمپنی نے 32 اعشاریہ 6 ملین پاؤنڈ کا منافع کمایا تھا۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران ایڈ شیرن نے خوب پیسہ کمایا ، انہوں نے ڈیوائڈ ٹور کیا جس سے انہیں 607 ملین پاؤنڈ (74 کروڑ 71 لاکھ ڈالر)کی آمدنی ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ایڈ شیرن لمیٹڈ سے 19 اعشاریہ 26 ملین پاؤنڈ الگ سے کمائے۔اس وقت ایڈ شیرن نے 22 فارم ہاؤسز، مینشنز ، مکانات اور فلیٹس خرید رکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 47 ملین پاؤنڈز بنتی ہے۔
برطانوی گلوکار اپنی اہلیہ چیری سی بورن کے ساتھ آبائی علاقے میں مقیم ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے لندن میں اپنے مینشن کے سامنے والے 2 مکانات 19 اعشاریہ 8 ملین پاؤنڈ میں خرید لیے ہیں۔