اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر کے حوالےسےچین نے پاکستان کا تاریخی موقف اپنایا

بیجنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو دونوں ممالک مشترکہ حکمت عملی سے آگےبڑھے، جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل اجلاس میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنائی گئی۔ حالیہ دورے میں چینی قیادت کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون اور سی پیک پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مختصر دورے پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں جس سے قبل ان سے ملنا ضروری تھا، وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران چینی قیادت کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری، مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح ہے، چین نے پاکستان کا تاریخی موقف اپنایا۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی نوعیت ایسی ہے کہ ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔