اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی نعمت ولی شہید

بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، کنٹرول لائن کے مختلف 2 سیکٹروں میں فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید جبکہ دو خواتین کو زخمی کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے جوان نعمت ولی شہید جبکہ سریاں گائوں کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔