اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے

ایران کےسپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا اس کے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی، اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے کیونکہ ایسے ہتھیاروں سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔
دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایٹمی اسلحے کی تیاری اور اس کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں حرام ہے، ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں نے 2005ءمیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے تاہم امریکا نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے 2018ء میں معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔