اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شام میں ترک فوجی آپریشن ،سعودی عرب نے مخالفت کردی

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترکی شام میں جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکی فوج کے اس آپریشن سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے، فوجی کارروائی سے نہ صرف علاقائی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی بلکہ اس کے خطے میں استحکام پر بھی بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی جنگ جاری ہے، ترک حکام کے حالیہ اقدامات سے جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترک فوج تیار ہے، شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کسی بھی لمحے شروع ہو سکتا ہے۔