اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، نواز شریف نے متفرق درخواست میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر دوسرے فریق کا موقف سننے کی استدعا کر رکھی ہے، درخواست میں وڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل اور متفرق درخواستوں کی سماعت بھی 29 اکتوبر کو ہو گی۔ جج ارشد ملک وڈیو کیس سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کیں، عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی گئیں۔