اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوبل امن انعام 2019 ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کے نام

امن کی کاوشوں کا صلہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کو مل گیا، ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی نوبل امن انعام 2019 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔وزیراعظم آبے احمد کی کوششوں سے ایتھوپیا اور اریٹیریا نے جولائی 2018 میں برسوں کی دشمنی اور دونوں ممالک کے درمیان 1998 اور 2000 میں شروع ہونے والی سرحدی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات بحال کرلیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کے پہلے سو دنوں میں آبے احمد نے ملک میں ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہزاروں سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے دی گئی تھی۔ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں ذرائع ابلاغ پر سنسر شپ ختم کردی گئی اور غیرقانونی قرار دئیے گئے حزب اختلاف کے گروپوں کو قانونی حیثیت دے دی گئی۔ایسے سیاسی فوجی افسر اور سیاست دان جن پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا شبہ تھا انہیں برطرف کردیا گیا جبکہ ایتھوپیا کی سیاسی اور سماجی زندگی میں خواتین کے کردار میں اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ نوبل کے امن انعام کی رقم ’90 لاکھ سویڈیشن کورونا ہے جو آبے احمد کو 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ برس یہ انعام داعش جنگجوؤں کی قید میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی زندگی جنسی تشدد کے خلاف وقف کرنے والی سماجی کارکن نادیہ مراد اور افریقہ میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی خواتین کی صحت کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹر ڈینس مک وگی کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔