اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن جی ڈی اے کےمعظم عباسی کامیاب

پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن کے 138پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ چکا ہے جس کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو 26 ہزار21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی ڈی اے امیدوار معظم علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاڑکانہ کے عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ الیکشن سے پہلے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ یاد نہیں آیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کی مشینری ایک ماہ سے استعمال کی جا رہی ہے۔ میرا پورا خاندان پیپلز پارٹی میں رہا، 2013ء میں علیحدہ ہوئے۔
پی ایس گیارہ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ حلقے میں ایک لاکھ 52 ہزار 614 ووٹرز کے لیے 138 پولنگ سٹیشنز اور 493 بوتھ قائم کیے گئے۔ 20 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 50 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔ ضمنی انتخاب کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ جمیل سومرو نے ڈی آر او آفس میں داخل ہونا چاہا، اجازت نہ ملنے پر پی پی امیدوار نے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنا بھی دیا جبکہ بعد میں اجازت ملنے پر انہوں نے دھرنا ختم کردیا۔