اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چیئرمین پیپلز پارٹی کا PS-11میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنیکا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست روی کا شکار کیا گیا، خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا، ہم دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے۔
دوسری جاب پی ایس 11 سےجی ڈی اے کے کامیاب امیدوار معظم عباسی نے دھاندلی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کی تمام مشینری پیپلزپارٹی نے استعمال کی، اس کے باوجود دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے، بلاول بھٹونے 14 ماہ تک علاقے کی خبر ہی نہ لی۔