اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی سے فارغ کر دیا گیا

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس سے میں ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا۔ سرفراز کی کپتانی میں ٹیم نے13 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں سے 4 جیتے 8 ہارے۔ 50 ون ڈے میں سے 28 جیتے 20 ہارے جبکہ 37 ٹی ٹونٹی میچز میں سے 29 جیتے 8 ہارے۔ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جبکہ سرفراز نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو کوالیفائنگ کھیلنے سے بچایا۔
پی سی بی کے نئے فیصلے کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اظہر علی کپتان مقرر کئے جانے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔