اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز شریف سروسز اسپتال منتقل،صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نیب لاہور کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں تشویش ناک حد تک پلیٹ لیٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
دریں اثنا نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کا سن کر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہوگئی۔ کارکنوں نے نواز شریف کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی بعدازاں اسپتال منتقلی کے بعد کارکنان اسپتال کے باہر پہنچ گئے۔
سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا سی بی سی بلڈ ٹیسٹ کیا اور کہا کہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا، بقیہ ٹیسٹ بعد میں کیے جائیں گے۔ جس کے بعد اسپتال کے کمرے کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔