اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی

ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔ادھر پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔