اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پلیٹ لیٹس کی گرتی تعداد، نواز شریف کی صحت کے مسائل مزید گھمبیر

نواز شریف 5 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج، سابق وزیر اعظم کی طبیعت بدستور ناساز۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی گرتی تعداد نے نواز شریف کی صحت سے متعلق مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں داخل نواز شریف شوگر، ذہنی تناؤ، ہائپر لیپڈیمیا، گردوں کے مسائل اور دل کے عارضے کا شکار ہیں، دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے اور اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار ہو تو سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
بورڈ نے نواز شریف کو سفر کی اجازت دل کا مرض نہ ہونے سے مشروط کی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹوں کی روشنی میں نواز شریف کا علاج امیونو گلوبین کے انجکشنز سے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بورڈ نے تجویز دی ہے کہ مریض کو امیونوگلوبین کے مزید 80 انجکشن لگانا ضروری ہیں، ان انجیکشنز کی مدد سے مریض کی اندرونی بلیڈنگ روکنے اور پلیٹ لیٹس بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
دوسری طرف مریم نواز کو والد کی تیمار داری کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے کیا گیا۔ مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے والد سے مل کر مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں۔ مریم نواز کا بھی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے اپنے ٹیسٹ بھی کروائے، انہیں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔