اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر خراب

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے آج پھر طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا میگا کٹس کا ایک اور سیشن بھی متوقع ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت تاحال ناساز ہے، ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد غیر متوقع طور پر تیزی سے اپ ڈاؤن ہو رہی ہے، ابھی پلیٹلیٹس کی تعداد 25 ہزار ہے تاہم ان کی طبیعت 30 ہزار تک پہنچنے کے بعد نارمل تصور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نواز شریف نے کسی اور اسپتال جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی جب کہ آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔