اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے، امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا، آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔
روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔