اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میکسیکو گراں پری کا ٹائٹل برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن کے نام

میکسیکو کے ایف ون ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن، تیز رفتاری، خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارتوں اور ٹائم منیجمنٹ کے شاندار مظاہرے توجہ کا مرکز بنے رہے۔
فارمولا ون میکسیکو گراں پری کا ٹائٹل برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے جیت لیا، تیز رفتاری، مہارت اور ٹائم منیجمنٹ کی شاندار پرفارمنس، ڈی ٹریک ہونے اور دیوار سے ٹکرانے والی کار نے ایونٹ سنسنی خیز بنا دیا۔
فنشنگ لائن تک پہنچنے کا جنون، بے قابو کار ڈی ٹریک ہو گئی، باؤنڈری وال سے ٹکر نے بھی ریس امتحان مشکل بنا دیا۔ برطانیہ کے لیوئس ہیملٹن سب سے آگے رہے اور فتح حاصل کی، آئندہ ہفتے ٹیکساس میں شیڈول فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ پر نظریں جما لیں۔ لوئس ہیملٹن نے سیزن کی دسویں، کیرئر کی تیراسویں اور ٹیم کے لیے سوویں ریس جیتنے پر خوب خوشی منائی۔