اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بریسٹ کینسر کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص کی صورت میں 80 فیصد کینسر کا مکمل بچاؤ کا امکان ہے: خاتون اول ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد (محمد جابر ) شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی نیشنل بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی منتظم ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید سمیت خاتون اول محترمہ ثمینہ عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔محترمہ ثمینہ عارف علوی نے بریسٹ کینسر آگاہی مہم سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی خواتین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور تمام خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے کسی بھی ابتدائی بے اعتدالی اور پیچیدگی سے محتاط رہنے کی تاکید کی۔ان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحت کے شعبے سے متعلق نجی اداروں کو اپنی مہارت سے حکومت کو بھی آگاہ رکھنا چاہیے تاکہ پاکستانی خواتین کو بریسٹ اسکریننگ تک آسان رسائی میسر ہوسکے ۔جب کہ پاکستان بھر میں آگاہی مہم کی منتظم ڈاکٹر عائشہ حسانی مجید نے برسٹ کینسر کے خطرناک محرکات یعنی جینیاتی تغیرات، موٹاپا، جسمانی ورزش کی کمی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ،خواتین میں بریسٹ کینسر کی بذات خود جانچ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت ممکن بنا رہی ہے۔جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے کنسلٹنٹ ریڈیشن آنکالوجسٹ ڈاکٹر ایم فرخ نے کہا کہ ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ۔یہ خواتین میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ایک اندازے کے مطابق ہمارے ملک میں سالانہ نوے ہزار واقعات رپورٹ ہورہے ہیں اور چالیس ہزار سے زیادہ اموات اس کی وجہ سے ہوتی ہیں ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے