اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

احتجاجی مارچ میں جلسہ بھی ہے اور دھرنا بھی، کارکن اسلام آباد پہنچیں

روان میںمولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ احتجاجی مارچ میں جلسہ بھی ہے اور دھرنا بھی، کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ آزادی مارچ کے منزل پر پہنچنے کے خطابات ہوں گے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ جلسہ ایک دن کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے راستے بند ہیں، تصادم ہو سکتا ہے۔ زیرو پوائنٹ سے ڈی چوک تک بند کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 31 اکتوبر کا جلسہ سانحہ رحیم یار خان کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے