اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آئندہ کا لائحہ عمل طہ کرنے کیلئے جے یو آئی نے آج اے پی سی بلالی

اسلام آباد میں آج مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس دوپہر ایک بجے ہوگی جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بہاولپور میں جلسے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بھی اے پی سی میں شرکت کا امکان کم ہے، ان کے شریک نہ ہونے کی وجہ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ہے، دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اے پی سی میں شریک ہوں گے۔
جے یو آئی کے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے استعفے کیلئے اتوار تک کی ایک اور ڈیڈ لائن دی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ٹاسک اکرم درانی کو دے دیا گیا۔