اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مریم نواز کی آج رہائی نہ ہو سکی ، ن لیگ ضمانتی مچلکے بروقت جمع کروانے میں ناکام

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز کے ضمانتی مچلکے بروقت جمع نہ کرائے جا سکے جس کی وجہ سے ان کی آج رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے لیگی وکلا نے ملاقات کی او انھیں بتایا کہ مریم نواز کی ضمانت سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے رجسٹرار سے درخواست کی کہ ضمانتی مچلکے وصول کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی عدالتوں کا وقت دوپہر تین بجے تک ہے، اب مریم نواز کے ضمانتی مچلکے کل ہی جمع ہوں گے۔ احتساب عدالتوں کے تمام ججز جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔