اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وفاقی محتسب نے جیلوں کی اصلاح سے متعلق عملدرآمد کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی

اسلام آباد (محمد جابر) وفاقی محتسب سکریٹریٹ نے جیلوں کی اصلاح اور ان کی حالت بہتر بنانے سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر لا ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ احسان احمد کھوکھر نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں، جیل انتظامیہ، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں سمیت سول سوسائٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائی گئی۔ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ احسان احمد کھوکھر نے رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں اور آئی جی جیل خانہ جات کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ان سے وفاقی محتسب کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جیلوں کی حالت زار پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی سربراہی میں کمیٹی کو جیلوں کی اصلاح اور ان کی حالت سنوارنے کے لیے سفارشات پیش کرنے کے لیے کہا تھا ۔کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔ سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حافظ احسان نے کھوکھر نے بتایا کہ ملک کی مختلف جیلوں میں 77,275 قیدی ہیں ۔جن میں سے 47,077 پنجاب، 17,239 سندھ، 10,871 خیبر پختونخوا اور 2,088 بلوچستان میں ہی انھوں نے مزید بتایا کہ ان جیلوں میں 1,248 نابالغ ، 25,456 سزا یافتہ اور 48,008 ایسے قیدی ہیں جن کے مقدمات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کی حالت زار اور مصائب کو دور کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔