اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں

وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ سخت بیمار ہیں، تمام رپورٹس ہمارے پاس موجود ہیں۔
نعیم الحق کی جانب سے جاری ہونے والے اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کے حوالے سے حکومت فیصلہ کر چکی تھی۔ ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا فیصلہ آج ہی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سخت بیمار ہیں۔ بےشک وہ لندن جا کر علاج کروائیں، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس ہمارے پاس ہیں۔ خوشی ہے، وہ باہر جائیں اور صحتیاب ہو کر واپس آئیں۔