اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرتارپور راہداری کا دروازہ کھول دیا گیا، زیرو لائن سے مہمانوں کی آمد

کرتارپور راہداری کا دروازہ کھول دیا گیا، زیرو لائن سے پہلے جتھے کی آمد، وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں باضابطہ افتتاح کریں گے، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ بھی پہنچ گئے۔
دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔
خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

کرتارپور راہداری منصوبے کیلئے 800 ایکڑ اراضی مختص کی گئی، 104 ایکڑ مرکزی عمارت اور صحن کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، 36 ایکڑ شجرکاری، پھلوں کے باغات، سبزیوں و دیگر فصلوں کیلئے وقف ہے، باقی زمین پل، سرنگوں اور راہداریوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے، منصوبے سے پہلے گوردوارہ محض 4 ایکڑ تک محدود تھا۔
تعلیم و آگاہی مقاصد کے پیش نظر کتب خانہ، عجوبہ خانہ تعمیر کیا گیا ہے، گوردوارے میں بڑا مہمان خانہ اور لنگر خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے، لنگر خانہ ایک وقت میں 2500 یاتریوں کو کھانا مہیا کرنے کی استعداد رکھتا ہے، لنگر خانہ ابتدائی 10 روز کے دوران یاتریوں کو مفت کھانا فراہم کرے گا، گوردوارے میں بیت الخلا کی تعمیر، فلٹریشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں بھارتی یاتری شام کو واپسی کے پابندہوں گے۔ گوردوارہ پورا سال کھلا رہے گا، یاتری جب چاہیں دربارصاحب آسکیں گے۔
واضح رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔