اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ،نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔
ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی قطرایئرویز کی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ انہوں نے آج قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہپستال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اُسی ہپستال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایک دن پہلے اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی گئی، ڈاکٹرز بار بار ہائی ڈوز نہیں دے سکتے، طبی ماہرین پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں نقصان کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں، پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے، معالجین کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔