اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ :وزیر قانون کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے ذیلی اجلاس کی ان کیمرہ کارروائی جاری ہے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی اجلاس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، شہباز شریف کے نمائندے ڈاکٹر عدنان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک ہیں، کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی، سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کرے گئی ۔سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ ذیلی کمیٹی کو نواز شریف کی صحت پر بریفنگ دیں گے۔
اس سے پہلے نیب نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا تھا۔ وزارت داخلہ کو جوابی خط میں نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی اور چودھری شوگر ملز کیس میں زیرتفتیش ہیں، انسانی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی حمایت کرتے ہیں نہ ہی مخالفت، نیب کے کئی ملزموں کے نام وفاقی حکومت نے پوچھے بغیر نکالے، اس لئے نواز شریف کی درخواست پر بھی وزارت داخلہ از خود فیصلہ کرے۔
لندن کے ایک نجی ہسپتال میں بھی نواز شریف کو داخل کرانے کے انتظامات مکمل ہیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہو گا لیکن اس ایجنڈے میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ شامل نہیں ہے البتہ سمری کابینہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔