اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,275FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز شریف بیرون ملک جائیں گےیا نہیں؟ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد میں وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے، پہلی دو میٹنگز بے نتیجہ رہیں جبکہ تیسری میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔
ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔ کیس کی

مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا، مسلم لیگ نون نے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں جس کے بعد زر ضمانت کی ضرورت نہیں۔ نون لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے، حکومت نے حد سے تجاوز کی