اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیدرلینڈز کی ملکہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما زوریٹا رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی، ملکہ کا یہ دورہ 25 سے 27 نومبر تک ہوگا۔ملکہ میکسیما دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ ملک کی دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ فروری 2016 میں بھی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا، ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث نیدرلینڈز نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔