اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت فوری طور پر کالا پانی سے نکل جائے

نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی نے بیان میں کہا ہے کہ اپنی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے، بھارت فوری طور پر کالا پانی سے نکل جائے، کالا پانی نیپال کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سرحدی تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، اپنی زمین کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اگر ہم کسی اور کی زمین نہیں چاہتے تو ہمارے ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی فوجیوں کو واپس بلانا چاہیے۔‘
نیپالی وزیراعظم نے کہا یہ نقشے کی بات نہیں ہے، اپنی زمین واپس لینے کا معاملہ ہے، ہماری حکومت زمین واپس لے گی،ان مسائل کا حل کشیدگی سے نہیں ہو سکتا، نیپالی حکومت نیپالی عوام کی ہے اور ہم کسی کو اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دیں گے۔