اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوازشریف جس جہاز میں لندن گئے کوئی عام آدمی نہیں جا سکتا

میانوالی میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹ میں 15 بیماریاں بتائی گئی تھیں، شاید انہیں لندن کی ہوا لگی یا جہاز دیکھ کر ٹھیک ہو گئے۔ وہ جس جہاز میں لندن گئے کوئی عام آدمی نہیں جا سکتا۔ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی آج اس کے بیٹے ارب پتی ہیں۔ حسن نواز 8 ارب کے گھر میں رہتا ہے، ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔ تبدیلی تب آئے گی جب اس مافیا کو شکست دیں گے۔ ان ڈاکووں کا مقابلہ کر کے دکھاوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، بیرونی ممالک بلدیاتی نظام کی وجہ سے ترقی یافتہ

بنے، ہمارے ملک میں اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو چکے، بلدیاتی سطح پر منتقل نہیں ہوئے۔ نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے فنڈز شہر سے گاوں کی جانب جائیں گے، گاؤں کے لوگ اپنے پرائمری سکول پر نظر رکھیں گے۔ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، قانون بن چکا، ہم صوبوں سے اختیارات بلدیاتی سطح پرمنتقل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخی مالیاتی خسارہ ملا جو ساڑھے 19 ارب تھا، برآمدات کم اور درآمدات بہت زیادہ تھیں، نتیجہ روپے کے گرنے کی صورت میں نکلا۔ آج جو ڈالر 155 کے قریب ہے یہ 250 تک جا سکتا تھا تاہم ہماری حکومت نے اس عمل کو روکا۔ وزیراعظم نے تقریب کے دوران چٹکلہ بھی چھوڑا کہ میانوالی کے نوجوان باشعور ہیں جنہوں نے مجھے منتخب کیا۔