اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چودھری شوگر ملز کیس : مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی احتساب عدالت لاہور میں پیشی، عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب کی جانب سے ریفرنس داخل کرنے تک حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام، مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست دی کہ نیب نے ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا اور اس لیے مریم نواز کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
مریم نواز کے امجد پرویز نے نشاندہی کی کہ قانون کے تحت ریفرنس داخل ہونے تک ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ نیب کے وکیل حافظ اسد اعوان نے درخواست کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ انہیں تحریری جواب کیلئے مہلت دی جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔
امجد پرویز نے بتایا کہ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے استثنیٰ کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں جبکہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔