اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دے دی

باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی، ریفری نے 8 راؤنڈ کے اختتام پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا، 8 راؤنڈ پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔
واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔