اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیر قانون فروغ نسیم مستعفیٰ ، آرمی چیف ایکسٹینشن کیس لڑیں گے۔

اسلام آباد میںوزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اہم خبر میڈیا کو دی اور کہا کہ حکومت کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ فروغ نسیم وزیر قانون کی حیثیت سے آرمی چیف ایکسٹینشن کیس میں عدالت عالیہ میں پیش نہیں ہو سکتے تھے، انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ردالفساد سے لے کر اب تک کے آپریشنز آرمی چیف کی توسیع کی وجوہات ہیں۔ جنرل باجوہ نے بھارت کو سبق سکھایا اور کرتارپور راہداری کا راستہ دکھایا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیار پر حمایت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا میں فروغ نسیم کے استعفے سے متعلق غلط تاثردیا گیا، انہوں نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔