اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مشرف سنگین غداری کیس:سابق صدر کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے کہا پرویز مشرف 5 دسمبر سے قبل آ کر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ وہ صرف سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن ٹیم پوری تیاری کے ساتھ پیش ہو، اس کے بعد التوا نہیں دیا جائے گا۔