اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغان طالبان وفدکی ایرانی وزیرخارجہ سےملاقات

افغان طالبان کے وفد عبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کے دورے پر ہے جہاں وفد ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہا ہے جس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا، افغان وفدعبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کا دورہ کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کے دورہ ایران سے اہم پیشرفت ممکن ہے، جبکہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دوبارہ عندیے پر بھی گفتگو ہوئی، البتہ فریقین کے درمیان تاحال اختلافات پائے جاتے ہیں۔