اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہذب معاشروں میں امیراورغریب میں فرق نہیں ہوتا

کسانوں کو زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، پہلے اکانومی کومستحکم اوراب گروتھ ریٹ کی طرف زورلگائیں گے، چیف منسٹرکے اقدام پرانہیں داد دیتا ہوں، اچھے کاموں میں وزیراعلیٰ اپنا نام استعمال نہیں کرتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ترجیح معیشت کو بہترکرنا تھا، قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے روپے کی قدر پر اثر پڑا، 3 سے 4 ماہ کے دوران اب روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے۔ پہلے جن ڈیٹا پر قرضے دیئے جاتے تھے وہ ٹھیک نہیں تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سود کے بغیرقرضہ ملے گا۔ احساس پروگرام کے تحت ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے کسانوں کے لیے قرضہ انقلاب ہے،معاہدے سے زرعی شعبے کوفائدہ پہنچے گا، احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ چین نے اپنے کسانوں کی بہت مدد کی۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کے حامل ملک نے 70 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست نے نچلے طبقے کی ذمہ داری لی۔ مہذب معاشروں میں امیراورغریب میں فرق نہیں ہوتا۔