اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عزت کردار سے ہوتی ہے عہدوں سے نہیں

ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں ، میرے والد مجھے سی ایس ایس کا کہتے تھے لیکن میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا، عزت کردار سے ہوتی ہے عہدوں سے نہیں، کردار مضبوط ہو تو آپ کی عزت ہو گی، عزت اورخودداری پرکبھی مصلحت کاشکارنہیں ہوا.
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ زندگی میں بہت سی مشکلات آسکتی ہیں لیکن عزت اور خودداری پر سمجھوتہ نہ کریں۔ عزت اور ذلت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، زندگی میں اس کو عزت ملتی ہے جسے اللہ دیتا ہے، آج وکلاء کی وہ عزت نہیں جو پرانے وقتوں میں تھی، جو لمحہ فکریہ ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ویڈیو لنک کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے، اب ہر جگہ ہائی کورٹ بینچ بنانے کی ضرورت نہیں ،ہر جگہ ویڈیو لنک بنا دیں۔