اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا، آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 48 رنز سے ہرا دیا، قومی شاہین بولنگ اور بیٹنگ میں مکمل ناکام دکھائی دیئے.‌ دوسری اننگز میں‌ پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر آوٹ‌ ہو گئی.
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی، شان مسعود اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، قومی اوپنر اڑسٹھ رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔
میزبان آسٹریلیا نے پانچ سو نواسی رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ اظہر الیون تین سو دو رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔