اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کی دراخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

آصف زرداری اور فریال تالپور کی دراخواست ضمانت کل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ کل سماعت کرے گا، بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔
فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی والدہ ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، عدالت اس بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لے۔