اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اردن: گھر میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق

اردن کے مغربی علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق مغربی اردن میں ایک زرعی اراضی میں بنی رہایش گاہ میں آتش زدگی کے باعث تیرہ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔اردن کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں آگ آدھی رات کے بعد لگی، شواہد بتاتے ہیں کہ آگ بجلی کے باعث لگی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرامہ قصبے کے متاثرہ گھر میں 2 پاکستانی خاندان رہایش پذیر تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہ کا حتمی علم نہیں ہو سکا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔