اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے اور 177 کے تحت صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔