اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا

مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دینگے، مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام شریک ہونگے، صوبوں میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹس نظام کی تجویز پر بھی غور ہوگا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی پر آگاہ کیا جائے گا۔