اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے

انسداد بد عنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا خوابوں کو محنت سے حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے، 2161 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، کرپشن کا خاتمہ میری پہلی اور آخری جستجو ہوگی، کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عدل و انصاف سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، سیاستدان نہیں ہوں کہ تنقید کروں۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کرپشن کے خاتمے کیلئے دیانتداری سے کام کر رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے، چاہتا ہوں ملک میں ترقی کے اجالے آئیں، ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے، سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا، چاہتا ہوں ہمارے ملک میں ایسے اجالیں آئیں جس میں ملکی ترقی ہو، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمےکا اہم ادارہ ہے، ملک 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہوگیا ہے، معاشرے میں تعمیری کردار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا اب تک 328 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، نئی نسل ملک کو کرپشن فری بنانے میں ساتھ دے، احتساب کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، نیب نے کرپشن کیخلاف اقدامات کا آغاز کر کے اپنی منزل کا تعین کرلیا، ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے۔