اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

نیب نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جس کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذاعدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے مریم نواز کے خاتون ہونے کی استدعا پر ضمانت منظور کرنے سے اتفاق کیا جب کہ مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ جمع جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔