اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تیاری رک گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج طے کرے گا کہ نا مکمل کمیشن کے ساتھ امور کیسے چلانے ہیں، جائزہ لیا جائے گا کہ سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیسز کی کارروائی جاری رکھ سکے گی یا نہیں؟ یہ طے ہونا بھی باقی ہے کہ کمیشن میں زیر التوا پیٹیشنز پر سماعت جاری رہ سکتی ہے یا نہیں۔
یاد رہے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے، کمیشن کے ممبر بلوچستان اور سندھ بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے، صرف دو ارکان کی موجودگی میں الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن میں گزرے اپنے آخری روز افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔