اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی :سندھ رینجرز کی جانب سے ” شکریہ جناح” کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد

پاکستان سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں ” شکریہ جناح” کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلےمیں آج جامعہ کراچی میں تقریری مقابلے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کےمہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلوں کے ذریعے قائد اعظم کی جدو جہداور سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ڈی جی رینجرزنے میڈل اور انعامات تقسیم کیے۔

مزار ِ قائد پر مختلف اسکولوں کے بچوں کے درمیان قائد اعظم کی تصاویر کے حوالے سے فائنل مقابلہ منعقد ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے200 سے زائد بچوں کو رینجرز کی جانب سے پاک بحریہ میوزیم کا معلوماتی دورہ بھی کر وایاگیا۔ کھیلوں میں باکسنگ کے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے بھی منعقد کیے گئے جس میں کھلاڑیوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔دوسری جانب اندرون سندھ میں قاسم رینجرزکے زیر اہتمام نیو چھور کے علاقے میں اونٹ ریس کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جس میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں رینجرز کے اعلیٰ حکام نے میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ خیر پور میں منعقد ہونے والے تقریری مقابلوں میں مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور قائد اعظم کی قیام پاکستان کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔