اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔سادہ و پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ قومی ترانے کے احترام میں جسٹس گلزار احمد، صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اعلٰی شخصیات کھڑی رہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور صدر مملکت عارف علوی نے دستاویز پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
یاد رہے جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے، جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں۔ وہ ناصرف چوٹی کے وکیل رہے بلکہ بحیثیت جج بھی اعلیٰ روایات کے امین ہیں۔ ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچز کا بھی حصہ رہے۔