اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے آرڈیننس کو کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش قرار دیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم اپنی نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ‎عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں ؟ پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جا سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں۔