اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرپٹ افراد کو نیب ترمیمی آرڈیننس میں کوئی رعایت نہیں دی گئی

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کرپٹ افراد کو ریلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی، کرپٹ افراد کو نیب ترمیمی آرڈیننس میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے بلکہ ایمانداروں کو تحفظ دیا گیا ہے، ملک میں اب قانون کی حکمرانی کو قائم کیا جارہا ہے، آج ہم نے نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کردیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا شرطیہ کہتی ہوں کہ اپوزیشن میں سے کسی نے آرڈیننس کوپڑھا نہیں بس روایتی تنقید پراترآئے ہیں، نیب آرڈیننس میں نقائص دور کرنے کیلئے ترامیم تجویز کیں تو اپوزیشن پھر نوحہ کناں ہے، این آر او لینے والے ہی این ار او پلس کے حوالے سے بہتر بتا سکتے ہیں، وہ بھول گئے ہیں کہ این آراو متعارف کرانے والے وہ خود ہیں، قانون کے سامنے پیش ہونا ان کو تکلیف دیتا ہے اور عمران خان ان کو اس قسم کے تکالیف دیتے رہیں گے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم ریاست اور اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے پل کا کردار اداکررہے ہیں، اللہ کی شان دیکھیں کہ ماضی میں اداروں کو کمزور کرنے والے آج لیکچر دیتے نظر آتے ہیں اور جن کے ذمے اداروں کی مضبوطی تھی وہ ٹکراؤ کا باعث بنتے رہے، ڈان لیکس کے بانی ریاستی اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔