اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

افغان طالبان نے امریکاسے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق افغان طالبان نے ملک بھر میں عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی مدت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اطلاعات ہیں کہ یہ 10 روز تک جاری رہ سکتی ہے، اس عارضی جنگ بندی کی تجویز امریکی سفیر برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کے گزشتہ دور کے دوران پیش کی تھی۔
دوسری جانب افغان طالبان نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سربراہ کی جانب سے ابھی تک جنگ بندی کی منظوری نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ امن معاہدے کے نتیجے میں واشنگٹن افغانستان میں 18 سال سے جاری رہنے والی جنگ کے بعد اپنی افواج کو واپس ملک میں بلاسکتا ہے۔